API خرابیوں کی فہرست
یہ ان خرابیوں کی فہرست ہے جو ہماری API پیدا کر سکتی ہے۔ ہم ڈویلپرز کو پرزور تجویز کرتے ہیں کہ وہ تمام API خرابیوں کو لاگ کریں اور ان کا تجزیہ کریں اور بروقت اقدامات اٹھائیں، جیسے کہ اپنی ایپ میں بگز کو ٹھیک کرنا اور اپنے صارفین کو اپ ڈیٹس بھیجنا۔ ہم اپنی API کو فعال طور پر ‘فضول’ درخواستوں سے بچا رہے ہیں، جو مثال کے طور پر وہی خرابی پیدا کرتی ہیں جو ایک ہی درخواست کے بار بار دہرائے جانے پر پیدا ہوتی ہے۔ اس میں IP اور سب نیٹ کی پابندیاں اور شدید کیسوں میں اکاؤنٹس کی معطلیاں شامل ہیں۔
شناخت کنندہ | کوڈ | تفصیل |
---|---|---|
0 | کوڈ 0 “کوئی خرابی نہیں” کے لیے ہے۔ | |
1 | ERROR_KEY_DOES_NOT_EXIST | اکاؤنٹ کے اختیار کی کلید سسٹم میں نہیں ملی ہے۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے اس کو اسپیس اور ٹیبولیشن سائن کے بغیر درست طریقے سے کاپی کیا تھا۔ |
2 | ERROR_NO_SLOT_AVAILABLE | فی الحال کوئی بھی captcha کارکن فارغ نہیں ہے، کسٹمر کو کلائنٹ کے علاقے میں موجود API سیٹنگز میں اپنی زیادہ سے زیادہ بولی بڑھانی ہو گی یا نئے ٹاسک تشکیل دینے کے لیے کم مصروف اوقات منتخب کریں۔ بولیاں کس طرح کام کرتی ہیں، اس بارے میں مزید معلومات عمومی سوالات میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ |
3 | ERROR_ZERO_CAPTCHA_FILESIZE | جس captcha کو آپ لوڈ کر رہے ہیں اس کا سائز 100 بائٹس سے کم ہے۔ |
4 | ERROR_TOO_BIG_CAPTCHA_FILESIZE | جس captcha کو آپ اپ لوڈ کر رہے ہیں اس کا سائز 500,000 بائٹ سے زیادہ ہے۔ |
10 | ERROR_ZERO_BALANCE | اکاؤنٹ کا بیلنس صفر یا منفی ہے۔ |
11 | ERROR_IP_NOT_ALLOWED | آپ کے IP سے موجودہ اکاؤنٹ کلید کے ذریعے درخواست کی اجازت نہیں ہے۔ براہ کرم کلائنٹ کے علاقے میں سیکیورٹی سیٹنگز میں موجود IP فہرست کا سیکشن دیکھیں۔ |
12 | ERROR_CAPTCHA_UNSOLVABLE | 5 مختلف کارکن Captcha حل نہیں کر سکے۔ ایسے ٹاسکس کے لیے کسٹمرز کو چارج کیا جاتا ہے کیونکہ وہ ہمارے کارکنوں کا وقت استعمال کرتے ہیں۔ |
12 | ERROR_BAD_DUPLICATES | اندازہ لگانے کی کوششوں کی تعداد موجود نہ ہونے کی وجہ سے 100% توثیق کی خصوصیت کام نہیں کر سکی۔ |
14 | ERROR_NO_SUCH_METHOD | API کو درخواست ایسے طریقہ کار کے ذریعے بھیجی گئی ہے جو موجود نہیں ہے۔ عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب پروگرامر طریقہ کار کا نام غلط ٹائپ کرتا ہے۔ |
15 | ERROR_IMAGE_TYPE_NOT_SUPPORTED | captcha فائل کی قسم کا اس کے exif ہیڈر کے لحاظ سے تعین نہیں ہو سکا یا تصویر کی اس قسم کی سپورٹ نہیں کی جاتی۔ صرف PNG ،GIF ،JPG کی ہی اجازت ہے۔ تصاویر میں EXIF ہیڈر موجود ہونا چاہیے جس میں تصویر کے بارے میں معلومات موجود ہوتی ہیں۔ |
16 | ERROR_NO_SUCH_CAPCHA_ID | جس Captcha کی آپ نے درخواست کی ہے وہ آپ کی فعال captchas کی فرست میں موجود نہیں ہے یا اسی کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ کارکن کی جانب سے ٹاسک مکمل کیے جانے کے 60 سیکنڈ بعد Captchas کو API سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ اس مدت کے دوران آپ کی ایپ کو تمام ٹاسک کے نتائج کے پولز اور درست/غلط رپورٹنگ کی درخواست بھیجنی چاہیئں۔ |
21 | ERROR_IP_BLOCKED | API کے غلط استعمال کی وجہ سے آپ کا IP بلاک کر دیا گیا ہے۔ یہاں پر وجہ دیکھیں۔ |
22 | ERROR_TASK_ABSENT | “task” پراپرٹی خالی ہے یا createTask طریقہ کار میں سیٹ نہیں ہے۔ |
23 | ERROR_TASK_NOT_SUPPORTED | ٹاسک کی قسم سپورٹ شدہ نہیں ہے یا ٹھیک طرح سے ٹائپ نہیں کی گئی۔ براہ کرم ٹاسک آبجیکٹ میں “task” پراپرٹی چیک کریں۔ |
24 | ERROR_INCORRECT_SESSION_DATA | صارف کی متواتر ایمولیشن کے لیے درکار کچھ ویلیوز موجود نہیں ہیں۔ کیا موجود نہیں ہے، اس بارے میں مزید تفصیل API آؤٹ پٹ میں موجود ہے۔ |
25 | ERROR_PROXY_CONNECT_REFUSED | ٹاسک کی proxy سے منسلک ہونے میں ناکامی، کنکشن کی درخواست رد کر دی گئی۔ |
26 | ERROR_PROXY_CONNECT_TIMEOUT | ٹاسک کی proxy سے منسلک ہونے میں ناکامی، کنکشن ٹائم آؤٹ۔ |
27 | ERROR_PROXY_READ_TIMEOUT | ٹاسک کی پراکسی پڑھنے کا ٹائم آؤٹ۔ |
28 | ERROR_PROXY_BANNED | پراکسی IP پر مطلوبہ سروس کی جانب سے پابندی ہے۔ |
29 | ERROR_PROXY_TRANSPARENT | ٹاسک پراکسی چیکینگ کے مرحلے پر رد کر دیا گیا۔ ہمارے سرور کا IP کو چھپانے کے لیے پراکسی کا غیر شفاف ہونا ضروری ہے۔ اپنی پراکسی ڈی بگ کرنے کے لیے ہمارا پراکسی چیکر ٹول ملاحظہ کریں۔ |
30 | ERROR_RECAPTCHA_TIMEOUT | Recaptcha ٹاسک کا ٹائم آؤٹ، ممکنہ طور پر سُست پراکسی سرور یا Google سرور کی وجہ سے۔ |
31 | ERROR_RECAPTCHA_INVALID_SITEKEY | Captcha فراہم کنندہ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سائٹ کلید غلط ہے۔ |
32 | ERROR_RECAPTCHA_INVALID_DOMAIN | Captcha فراہم کنندہ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سائٹ کلید کے لیے ڈومین غلط ہے۔ |
33 | ERROR_RECAPTCHA_OLD_BROWSER | Captcha فراہم کنندہ نے رپورٹ کیا ہے کہ براؤزر صارف-ایجنٹ ان کے javascript کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں ہے۔ |
34 | ERROR_TOKEN_EXPIRED | Captcha فراہم کنندہ سرور نے رپورٹ کیا ہے کہ اضافی متغیر ٹوکن کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ براہ کرم نئے ٹوکن کے ساتھ دوبارہ کوشش کریں۔ |
35 | ERROR_PROXY_HAS_NO_IMAGE_SUPPORT | پراکسی Google سرورز سے تصویری ڈیٹا کی منتقلی کی سپورٹ نہیں کرتی۔ اپنی پراکسی ڈی بگ کرنے کے لیے ہمارا پراکسی چیکر ٹول ملاحظہ کریں۔ |
36 | ERROR_PROXY_INCOMPATIBLE_HTTP_VERSION | پراکسی 2000 بائٹ کے لگ بھگ لمبائی والی لمبی GET درخواستوں کو سپورٹ نہیں کرتی اور SSL کنکشنز کو سپورٹ نہیں کرتی۔ اپنی پراکسی ڈی بگ کرنے کے لیے ہمارا پراکسی چیکر ٹول ملاحظہ کریں۔ |
49 | ERROR_PROXY_NOT_AUTHORISED | پراکسی کا لاگ ان اور پاسورڈ غلط ہیں۔ اپنی پراکسی ڈی بگ کرنے کے لیے ہمارا پراکسی چیکر ٹول ملاحظہ کریں۔ |
51 | ERROR_INVALID_KEY_TYPE | پاس کردہ سائٹ کی دوسری Recaptcha قسم سے ہے۔ اسے V2، V2-invisible یا V3 کے بطور حل کرنے کی کوشش کریں۔ |
52 | ERROR_FAILED_LOADING_WIDGET | کارکن کے براؤزر میں captcha فراہم کنندہ ویجیٹ لوڈ نہیں کیا جا سکا۔ براہ کرم نیا ٹاسک بھیج کر دیکھیں۔ |
53 | ERROR_VISIBLE_RECAPTCHA | عام Recaptcha V2 کو بطور Recaptcha V2 غیرمرئی کے طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ API پے لوڈ سے ‘غیر مرئی’ کا فلیگ ہٹائیں۔ |
54 | ERROR_ALL_WORKERS_FILTERED | reportIncorrectRecaptcha طریقہ کار کے ذریعے فلٹر کیے گئے کوئی کارکنان باقی نہیں ہیں۔ |
55 | ERROR_ACCOUNT_SUSPENDED | سسٹم نے ایک اہم وجہ سے آپ کے اکاؤنٹ کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے لیے سپورٹ سے رابطہ کریں۔ |
56 | ERROR_TEMPLATE_NOT_FOUND | ٹاسک بنانے کے دوران اینٹی گیٹ ٹیمپلیٹ اس کے نام سے نہیں ملا۔ |
57 | ERROR_TASK_CANCELED | اینٹی گیٹ ٹاسک کو کارکن نے منسوخ کر دیا تھا۔ منسوخی کی وجہ کے لیے "errorDescription" فیلڈ دیکھیں۔ |